ابنا: بحرين کي اپوزيشن کي سب سے بڑي جماعت جمعيت وفاق ملي اسلامي نے بتايا ہے کہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں سعودي فوجيوں کي حمايت حاصل تھي، گزشتہ روز بہتر گھروں پر حملے کئے ہيں، جمعيت وفاق ملي اسلامي کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے گھروں ميں توڑ پھوڑ کي، اہل خانہ کو زد کوب کيا اور بعض مقامات پر فائرنگ بھي جس کے تنيجے ميں متعدد بے گناہ افراد زخمي ہوگئے-بيان ميں کہا گيا ہے کہ کم از کم اکتيس افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کيا گيا ہےانساني حقوق مرکز بحرين کي مرکزي کميٹي کے رکن يوسف المحافظہ نے کہا کہ جزيرہ ستر ميں سادہ لباس ميں ملبوس سيکورٹي اہلکاروں نے متعدد گھروں ميں زبردست توڑ پھوڑ کي اور فائرکريکر پھينکے ہيں-دوسري جانب بحرين کي تحريک سول نافرماني تمرد موومنٹ نے چودہ اگست کو عوام سے ملک گير مظاہروں ميں حصہ لينے کي اپيل کي ہے-تمرد مومنٹ کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ چودہ اگست کو جمہوريت کے لئے فيصلہ کن معرکے کا آغاز ہوگا اور خانداني آمريت کے خاتمے کا عمل شروع ہوجائے گا-......./169
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439235
بحرين ميں انقلابيوں کے گھروں پر سيکورٹي فورس کے حملوں کي خبريں مسلسل موصول ہورہي ہيں-